Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں مون سون کا اگلا اسپیل 20 جولائی کے بعد  بارشوں کا سبب بنے گا، جبکہ شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، اور موسم گرم اور مرطوب ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76  فیصد ہے۔

شہرمیں شمال جنوب سے چلنے والی ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Exit mobile version