کراچی میں گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار نظر آرہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات مزید کہا کہ مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے، تاہم آج ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں مون سون سسٹم 13 اگست سے بارش کا سبب بنے گا، جس کے پیش نظر صبح و شام کے اوقات میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
