Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات بھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسے، میٹروول سائٹ ایریا، بلدیہ ناظم آباد میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی شام میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version