اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میر پور خاص، عمر کوٹ، مٹھی اور تھرپارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بھی زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہستان، باجوڑ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
