شہرقائد میں مزید بارش کے امکانات ختم ہوگئے ہیں بارش برسانے والا سسٹم اب بالائی شمالی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نزیر ضیغم کے مطابق کراچی میں آج بونداباندی یا ہلکی بارش کے بھی امکانات موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات شہرقائد میں کل صبح 6 تا آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 41 سال بعد کراچی میں بارش کا نیا ریکارڈ قائم
سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 97.4 ملی میٹر جبکہ سب سے کم گلشن حدید میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گئیسرجانی ٹاؤن میں 67، کیماڑی میں 66، بحریہ ٹاؤن میں 55، اورنگی ٹاؤن میں 53.6، شاہراہ فیصل میں 50 اورگلشن معمار میں 49.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گلستان کرہ میں 47.6، نارتھ کراچی میں 43.8، جناح ٹرمینل میں 43.6، ماڑی پور 40، اولڈ ایئرپورٹ پر 38.6 اورکورنگی 34.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔




















