Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی میں صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں تیز دھوپ کے ساتھ مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج پارہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں۔