Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔