شہرقائد کے درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




















