Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنونی نوجوان نے حملہ کرکے بزرگ کا آدھا چہرہ چبا ڈالا

امریکہ میں جنونی نوجوان نے دوران سفر بزرگ پر حملہ کرکے دانتوں سے آدھا چہرہ چبا ڈالا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست اوریگون کے شہر گریشم میں رات کے وقت پیش آیا ہے۔

جہاں ایک 25 سالہ جنونی نوجوان نے دوران سفر حملہ کرکے بزرگ شہری کا کان اور چہرے کا کچھ حصہ چبا ڈالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب نوجوان نے حملہ کرکے بزرگ شہری کا کان پکڑا تو وہاں موجود لوگوں نے اسے چھڑانے کی کوشش کی لیکن جب تک وہ کان اور چہرے کا کچھ حصہ زخمی کرچکا تھا۔

بزرگ شہری کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ان کی عمر 78 سال بتائی جارہی ہے جو ہلزبورو کے رہائشی ہیں جب کہ پولیس نے حملہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ اس قدر خوفناک تھا کہ نشانہ بننے والے بزرگ شہری کی کھال تک اکھڑ گئی تھی اور ان کی کھوپڑی بھی نظر آنے لگی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بزرگ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور کی شناخت کورین کائمر کے نام سے ہوئی ہے جو حال ہی میں جارجیا سے اوریگون منتقل ہوا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے حملہ کرنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے جب کہ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ حملہ آور کسی نشے کے زیرِ اثر تو نہیں۔

متعلقہ خبریں