Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی، امریکہ نے پاکستان کی حمایت کردی

ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ نے پاکستان کی حمایت کردی ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دی جس میں انہوں نے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیوں پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس سے پاکستانی حکام کے بیان میں سوال پوچھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو پاکستان سے مدد مل رہی ہے۔

اس سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے دہشت گردی کے حملوں میں بے تحاشا نقصان اٹھایا ہے، ہم پاکستان کی قومی سلامتی کے اجلاس کے بیانیے سے باخبر ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران امریکی محمہ خارجہ نے افغانستان میں خواتین پر لگائی گئی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ واضح کرنے کی ضرورت نہیں کہ پچھلے کچھ عرصے میں افغانستان میں کیا کچھ ہوا، طالبان کی جانب سے خواتین، لڑکیوں اور عام لوگوں کو بار بار نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ کرسمس کی وجہ سے امریکہ کے شراکت داروں کی جانب سے ذرا سست ردعمل سامنے آیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version