سری نگر: بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے لیے سی آر پی ایف کی مزید 18 کمپنیاں مقبوضہ وادی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنے جارہی ہے۔
یہ 18 کمپنیاں 1800 سو سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہیں جب کہ ان اہلکاروں کو خاص طو ر پر جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔
کشمیر سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ماضی کی طرح فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
کشمیری ماہرین کے مطابق 18 کمپنیوں کی اضافی تعیناتی اسی گیم کا حصہ ہے کہ تحریک آزادی کو بدنام کیا جائے۔




















