سویڈن میں پالتو بلیوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی ترمیم شدہ چند نئے قوانین نافذالعمل ہوگئے۔
نئے قانون کے تحت 2 جنوری سے پالتو بلیوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
سویڈن میں اس وقت تقریبا 7 لاکھ بلیاں بطور پالتو جانور لوگوں کے گھروں میں موجود ہیں، ان تمام بلیوں کو چپ لگوانا اور متعلقہ ادارے میں رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سویڈن میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا
اس کے علاوہ تمباکو اور دیگر قانونی نشہ آور اشیاء پر ٹیکس بڑھا دیاگیا ہے۔ سویڈش تمباکو (اسنوس) اور سگریٹ کے پیکٹ پر ایک کرونا ٹیکس بڑھا دیا گیا۔
ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ کے لیے بجلی سے چلنے والی کاروں پر ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کردی گئی۔
ذاتی مکانات کی تزئین و آرائش یا مرمت کے لیے ایسوسی ایشنز کی اجازت درکار ہوگی۔ایسوسی ایشنز اصول وضع کریں گی کہ کس طرح تزئین و آرائش یا مرمت کی جائے۔
مزید پڑھیں: سویڈن کے چڑیا گھر سے زہریلا کنگ کوبرا فرار ،پارک انتظامیہ نے خبر دار کردیا
پینشن کی کم سے کم عمر 62 سال سے بڑھا کر 63 سال کردی گئی۔اگر کوئی پینشن کی عمر کے بعد بھی کام کرنا چاہے تو وہ 69 سال کی عمر تک کام کرسکتا ہے۔
گاڑی سیکھتے وقت شناختی دستاویز ساتھ ہونا لازم قرار دے دیا گیا بصورتِ دیگر جرمانہ عائد ہوگا۔ڈرائیونگ ٹیسٹ میں نقل کرنے والوں کو کم ازکم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 2 سال تک ٹیسٹ میں شرکت پر پابندی کا سامنا ہوگا۔
یونیورسٹی میں داخلے کے ٹیسٹ ’ہوگسکولاپروویٹ‘ کے لیے طلبہ کی جامعہ تلاشی لی جائے گی جبکہ ٹیسٹ کی فیس 450 سے بڑھا کر 550 کردی گئی۔
سی ایس این کے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، اب طلبہ پڑھائی کے قرضوں پر 0.59 فیصد سود ادا کریں گے۔
ٴٹی وی اور ریڈیو لائسنس کی فیس کم کردی گئی اب عوام کو 1300 کرونا فی کس سالانہ ٹی وی اور ریڈیو لائسنس کی مد میں ادا کرنا ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر ایک کرونا کمی کردی گئی۔




















