Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ: چھ سالہ طالب علم نے ٹیچر کو گولی مار دی

امریکہ میں چھ سالہ طالب علم نے  اپنی ٹیچر کو گولی مار دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست کے جنوب مشرقی حصے میں واقع شہر نیوپورٹ  نیوز کے رچنک ایلیمنٹری اسکول میں ایک خاتون ٹیچر کو گولی مارنے کے الزام میں چھ سالہ بچے کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اتفاقیہ نہیں،بچے نے  ٹیچر کو ٹارگٹ کرکے گولی چلائی۔ اسکول میں موجود دیگر کوئی بھی  زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: امریکہ، فلاڈیلفیا کے ایک بار میں فائرنگ، ہلاکت کی متضاد اطلاعات

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹیچر کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں