مکہ: مسجد الحرام میں ایک دن میں 87 ہزار آبِ زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں جب کہ 22 ہزار افراد کی رہنمائی کی گئی ہے۔
صدارت عامہ برائے امور مسجد الحرام و مسجد النبوی نے بیت اللہ شریف میں آنے والوں کو ایک روز میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مسجد الحرام میں جنرل پریذیڈنسی کی کوششوں میں مسجد کی صفائی میں ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔
صدارت عامہ برائے امور مسجد الحرام و مسجد النبوی کے مطابق مسجد میں آنے والوں کو 87 ہزار 600 ماء زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ 21 ہزار 707 افراد کو رہنمائی کی خدمت فراہم کی گئی ہے۔
جنرل پریذیڈنسی نے بتایا کہ 2600 لیٹر جراثیم کش مواد روبوٹ کی مدد سے استعمال کیا گیا۔ جب کہ 33 ہزار 300 لیٹر مواد فرش کی صفائی میں استعمال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام، روبوٹس آب زم زم تقیسم کریں گے
علاوہ ازیں 5500 لیٹر ہینڈ سینیٹائزر فراہم کیے گئے، 1350 زائرین کو پمفلٹ تقسیم کیے گئے جب کہ 2004 رضا کارانہ خدمات انجام دی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 15 ہزار 500 افراد نے ڈیجیٹل آگاہی سے فائدہ اٹھایا، 97 ہزار 830 افراد نے فیلڈ میں آگاہی کے پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔
