ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
2022 کے آغاز پر ایلون مسک 270 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص تھے، مگر اب وہ 122 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں اور اس وقت 148 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ایک کے بعد ایک مشکل میں پھنستے جا رہے ہیں۔
اب وہ جس مشکل کا شکار ہیں وہ یہ ہے کہ انہوں نے امریکا میں سین فرانسسکو میں قائم ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کی بلڈنگ کا کرایہ ابھی تک ادا نہیں کیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے خلاف بلڈنگ کے مالک نے کیلیفورنیا میں اسٹیٹ کورٹ میں مقدمہ درج کروا دیا۔
Changed my name to Mr. Tweet, now Twitter won’t let me change it back 🤣
— Mr. Tweet (@elonmusk) January 25, 2023
مالک نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر نے دسمبر کے لیے 3.36 ملین اور جنوری کے لیے 3.42 ملین ڈالر کرایہ تاحال ادا نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کی تقریباً 631 قیمتی اشیاء کو نیلامی کے لیے پیش کیا اور اس سے حاصل ہونے والی بھاری رقم کے باوجود وہ کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہے۔




















