Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرحدی تنازعہ؛ بھارت مشرقی لداخ میں 26 پیٹرولنگ پوائنٹس سے محروم

چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے دوران بھارت مشرقی لداخ میں 65 پیٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 سے محروم ہوگیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق لداخ کے شہر لہہ میں سپریٹنڈنٹ آف پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مشرقی لداخ میں 65 پیٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 تک رسائی سے محروم ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے انٹیلی جنس بیورو کے زیر اہتمام بھارت کے اعلیٰ پولیس افسروں کی سالانہ کانفرنس میں کیا۔

گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں وزیراعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی شرکت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سپرینٹنڈنٹ آف پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ درہ قراقرم سے چومور تک 65 پیٹرولنگ پوائنٹس ہیں، جہاں انڈین فورسز مستقل گشت کرتی تھی لیکن پابندیوں یا گشت نہیں ہونے کی وجہ سے 65 پیٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 کو ہم گنوا چکے ہیں۔

انہوں نے رپورٹ میں مزید کہا کہ چین نے دباؤ ڈال کر اس حقیقت کو تسلیم کرایا ہے کہ ان علاقوں میں طویل عرصے سے ہماری فورسز یا شہریوں کی کوئی موجودگی نظر نہیں آتی ہے لہذا ان علاقوں میں اب چینی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version