Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اڈانی گروپ اور مودی سرکارمیں کرپشن گٹھ جوڑ کے ہوشربا انکشافات

نئی دہلی: 2 دن قبل اڈانی گروپ اور مودی سرکارمیں کرپشن گٹھ جوڑ کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں اڈانی گروپ اور مودی سرکار کے کرپشن گٹھ جوڑ کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جب کہ دفاعی سازو سامان میں بھی مودی سرکار کسی سے پیچھے نہیں۔

اس سے قبل مودی سرکا ر نے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالا تھا جس پر کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت نے بھارتی سیکیورٹی سے مذاق کیا ہے۔

کانگریس ترجمان نے بی جے پی حکومت پر خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا جب کہ دفاعی ساز و سامان کی خرید میں کرپشن مودی سرکار کا نشانہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بُری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، 2023 میں بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے 30 ایس یو اور معراج آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

دونوں طیارے ایک فضائی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں