اسپین نے لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں 7 فروری سے ٹرینوں، بسوں اور میٹرو میں سفر کے دوران لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم ہوجائے گی ۔
مزید پڑھیں: اسپین، کورونا ایس او پیز میں قرنطینہ کی پابندی حذف کرنے اعلان
اسپینش حکام کا کہنا ہے کہ 7 فروری کے بعد صرف اسپتالوں، فارمیسیز اور اولڈ ایج ہومز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
اس فیصلے کی توثیق 7 فروری کو اسپین کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اسپین کے اولڈ ہاؤس میں آتش زدگی سے 6 افراد زندہ جل گئے
واضح رہے کہ اسپین میں فیس ماسک کی پابندی 2020 سے نافذ العمل تھی ۔




















