سعودی عرب میں رماح النصر ( کامیابی کے تیر ) فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ۔
سعودی عرب میں شروع ہونے والی فوجی مشقوں میں خلیجی ممالک سمیت پاکستان ،امریکہ ،برطانیہ،یونان اور اردن کے فوجی دستے شرکت کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا متعارف کرا دیا
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’کامیابی کے تیر‘ نامی فوجی مشقوں میں بری فوج اور ائیر فورس کی مشقیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ امور میں ایک دوسرے کے تجربات کو حاصل کرنا ہے جبکہ اس سے دو طرفہ تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔




















