Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی خدشات کے باعث کابل میں سعودی عرب کا سفارت خانہ بند

ریاض: سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارت خانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پر بند کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version