Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ، ایک بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

آج صبح ترکیہ اور شام ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا جس کی وجہ سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ترکیہ اور شام میں اس وقت بدترین زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں‌ کی تعداد ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ صرف ترکیہ میں اب تک 912 ہلاکتیں‌ رپورٹ ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 500 سے زائد افراد ہلاک

شام اور ترکیہ میں زلزلے کے باعث سیکڑوں عمارتیں بھی منہدم ہوچکی ہیں جب کہ زلزلے سے ترکیہ کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

شام میں عمارت کے ملبے میں پھنسی ایک بچی بھی معجزانہ طور پر بچ گئی جو سوئی تو بستر پر تھی لیکن نکلی ملبے سے۔

شامی شہر اعزاز میں ریسکیو ورکرز نے بچی کو زندہ نکال لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی بچی کے کپڑے خون آلود ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ بچی کے اہل خانہ کو بھی نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس  کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 24.1 کلومیٹر تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version