چین نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے لیے 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین زلزلے سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کو 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ: 6 ہزار سے زائد عمارتیں منہدم، 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک
چین ترکی کی امدادی کوششوں میں مدد کے لیے ہنگامی امداد میں 40 ملین یوآن تقریباً 6 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ادا کرے گا۔
چین کا ریڈ کراس ادارہ ترکی اور شام کو دو دو لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 6 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔
زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں اب تک 4 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید خدشے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔




















