Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کا زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کیلئے 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

چین نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے لیے 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق  چین زلزلے سے نمٹنے  کے لیے ترکیہ کو 6 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا۔

مزید پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ: 6 ہزار سے زائد عمارتیں منہدم، 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

چین ترکی کی امدادی کوششوں میں مدد کے لیے ہنگامی امداد میں 40 ملین یوآن تقریباً 6 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ادا کرے گا۔

چین کا ریڈ کراس  ادارہ ترکی اور شام کو دو دو لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ

واضح رہے  کہ  ترکیہ  اور شام میں گزشتہ روز صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس  کیے گئے۔  زلزلے سے 6 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں  ۔

زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں اب تک 4 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید خدشے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version