Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی بھی آفت ترکیہ کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکتی، رجب طیب اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آفت ترکیہ کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکتی۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان زلزلے سے متاثر ہونے والے مرکزی علاقے خارامان مارش  پہنچ گئے ہیں۔

رجب طیب اردوغان نے ریسکیو آپریشن کا معائنہ کیا اور ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتیں 9 ہزار سے تجاوز کرگئیں، تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ   ترک قوم ایک باہمت قوم ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں انشاءاللہ سرخرو  ہوں گے۔

ترک صدر نے بتایا کہ زلزلے سے 6400  عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جسے کے نتیجے میں اب تک کم از کم  8549  جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 49144 زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

رجب طیب اردوغان نے کہا انطالیہ، الانیہ مرسن صوبوں  میں عارضی رہائش گاہوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کو  وہاں منتقل کیا جا رہا ہے اور  ان شہروں میں ہوٹل اور کھانا فری مہیا کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ریسکیو آپریشن میں متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ترک صدر نے   متاثرہ خاندانوں کو 10 ہزار لیرا ماہانہ اخراجات  دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version