Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈزنی نے 7 ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

 معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے 7 ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملازمین کی تعداد میں کمی ڈزنی اسٹریمنگ سروس کو منافع بخش بنانے اور بھاری رقم سے بچانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں ڈزنی ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے لانچ ہونے کے بعد ڈزنی کے سبسکرائبر میں پہلے سے کمی آئی ہے۔

ڈزنی کے حکام روبوٹ ایگر کا کہنا ہے کہ ہم کمپنی میں تخلیقی صلاحیت کو ابھارنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے ارادوں میں کامیاب ہوں گے۔

روبوٹ ایگر کے مطابق اخراجات کم کرنا ہمارے کاروبار کے لیے پائیدار ترقی اور منافع کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے بہتر ہے کہ ہم مستقبل کے خلل اور عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹ سکیں اور شیئر ہولڈرز کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں