برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے لندن میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے لندن میں برک لین کا دورہ کیا جو بنگلہ دیشی کمیونٹی کا مرکز ہے، جہاں بنگلہ دیشی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی آمد پر ان کے استقبال کے لیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔
چارلس اور کمیلا نے علاقے کی ایک مسجد کا دورہ کیا اور بنگلہ دیشی شخص التاب علی کی یاد میں ایک درخت لگایا، جسے 1978 میں نسل پرستانہ حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی مسلم آبادی حقیقتاً برطانوی بن رہی ہے ۔۔۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سیدہ منا تسنیم نے بتایا کہ شاہ چارلس اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے تھے لیکن ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
بادشاہ اور ملکہ نے گرام بنگلہ ریسٹورنٹ میں مقامی گروپ برٹش بنگلہ دیشی پاور اینڈ انسپیریشن کی شخصیات سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کے استقبال کے لیے آنے والوں سے پنڈال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا.
عائشہ قریشی جو ایک وکیل اور برٹش بنگلہ دیشی پاور اینڈ انسپیریشن کی شریک بانی ہیں نے کہا کہ انہوں نے بادشاہ اور برطانیہ کی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان سابقہ سامعین میں بادشاہ کو کمیونٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔




















