Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی حکومت کی شہریوں سے ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی درخواست

بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں سے ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی درخواست  کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے ویلنٹائن ڈے کو ’کاؤ ہگ ڈے‘  کے طور پر منانے کی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی ہال میں باراتیوں کی بجائے گائے کی انٹری؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ایک جانب سیاسی حریفوں نے  مودی کی اپیل ڈھکو سلہ قرار دے دی تو دوسری جانب  مودی سرکا رکی عجیب وغریب اپیل پر عوام  بھی چکرا  کر رہ گئی۔

مودی سرکار کی بھونڈی اپیل پر  بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی۔

ایک صارف نے گائے کی لوگوں کو مارنے کے مختلف  واقعات کی ایک ویڈیو پوسٹ کی  اور کیپشن میں لکھا کہ ’ کاؤ ہگ ڈے اسپیشل، انجوائے‘۔

https://twitter.com/Tr_Gayathri/status/1623847724000112642

ایک صارف نے سمندر میں تنہا کھڑی ایک گائے کی تصویر پوسٹ اور کیپشن میں لکھا ’جب کاؤ ہگ ڈے پر آپ  کو کوئی  ہگ نہ کرے‘۔

ایک صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کچھ لوگ غصے میں بپھری ایک گائے کو ہاتھ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں  اور کیپشن میں لکھا ’بی جے پی لیڈرز کاؤ ہگ ڈے کی ریہرسل کرتے ہوئے‘۔

https://twitter.com/ysathishreddy/status/1623532787088367624

ایک صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا ’اندھے بھگتوں کو ایڈوانس ہیپی کاؤ ہگ ڈے‘۔

https://twitter.com/Siri4BRS/status/1623534781182124034

متعلقہ خبریں