Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق   ایران میں قائم چھ پیٹرو کیمیکل مینوفیکچررز  اور ان کی ذیلی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی اقدامات جوہری بحران کا سبب بن سکتے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سنگاپور اور ملائیشیاں میں ایران سے تعلق رکھنے والی دیگر کمپنیاں بھی پابندیوں میں شامل  ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نےان کمپنیوں پر ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم کی پیداوار، فروخت اور ترسیل کرنے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران میں انتشار اور بدامنی پھیلارہا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ علی لاریجانی

امریکی محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق  پابندیوں میں شامل ایرانی کمپنیز امریکی کمپنیز سے کاروبار نہیں کرسکتیں۔ پابندیوں میں شامل کمپنیوں کے امریکہ میں موجود اثاثے بھی ضبط  کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں