امریکہ کی جانب سے شام پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے شام کی تباہی سے متعلق امداد کے لیے پابندیوں میں 180 دن کی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ خوراک کی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
شامی وزیر صحت نے کہا تھا کہ امریکہ کی پابندیوں کی بنا پر زلزلہ متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شام میں امریکی پابندیاں شامی عوام کی زندگی بچانے کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندیاں پہلے ہی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے چھوٹ فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اب تک 23 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جس میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
