نیویارک: بروکلین کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور نے سڑک کنارے پیدل چلنے افراد کا روند ڈالا ہے جس کی زد میں آکر 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر میں ٹرک بے قابو ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں ففتھ ایونیو کی طرف پیش آیا، جہاں ٹرک ڈرائیور نے سڑک کنارے پیدل چلنے والوں سے ٹرک ٹکرایا اورپھر فرار ہوگیا۔
پولیس نے ہیملٹن ایونیو اور ریڈ ہک میں کولمبیا اسٹریٹ پر 62 سالہ ٹرک ڈرائیور کو روک کر حراست میں لے لیا ہے جب کہ واقعے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
