Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ

نیوزی لینڈ 6.1 شدت  کے خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال مغرب میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں 41 ہزار سے تجاوز کرگئیں

نیوزی لینڈ کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی  وقت کے مطابق  شام 7 بج کر 38 منٹ پر پیراپاراؤمو سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں 48 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض  لوگوں نے 6.1 شدت کے اس  زلزلے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

 زلزلہ ایک بڑے جھٹکے کے ساتھ شروع ہوا جس کے بعد کم از کم 30 سیکنڈ تک ہلکے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں