ایران کے صدر ابراہیم رئیسی چین کے تاریخی دورے پر پہنچ گئے۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی مالیاتی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جوہری توانائی اور یوکرین جنگ سمیت اہم عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ترک نہیں کیے، مغربی ممالک بحران پیدا کر رہے ہیں، ایرانی صدر کا الزام
چینی سرکاری نشریاتی ادارے ے مطابق یہ ملک میں 20 سال بعد پہلے ایرانی صدر کا دورہ ہے۔
صدر شی جن پنگ نے ایران کی چین کے ساتھ یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں موجودہ پیچیدہ تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور ایران نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی چین کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کی دھمکی
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلق مزید مستحکم و مضبوط ہوگا۔
تین روزہ دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم رئیسی چین کے وزیراعظم، وزیر توانائی اور وزیر تجارت سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے طے پانے کا بھی امکان ہے۔




















