سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے اوپیک پلس لچکدار ہے، ضرورت پڑنے پرفیصلے تبدیل کرسکتا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس کے فیصلے سیاسی نہیں بلکہ مارکیٹ کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی بڑھتی قیمتیں؛ اوپیک اور اتحادی ممالک نے سر جوڑ لئے
انہوں نے واضح کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پرمشتمل یہ اتحاد ضرورت کے مطابق پالیسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی لچکدار ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک پلس کے گزشتہ اکتوبر میں پیداواری ہدف میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کے فیصلے پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، اوپیک پلس معاہدہ تیل کی منڈیوں کے استحکام کی وجہ قرار
واضح رہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس سمیت اتحادیوں پر مشتمل گروپ نے 2023 کے آخر تک مارکیٹ میں استحکام کے لیے تیل کی یومیہ پیداوارمیں کٹوتی پراتفاق کیا تھا۔
