برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے۔
برازیلین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 65افراد ہلاک جبکہ 760 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برازیلی دارالحکومت میں فسادات
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مرنے والوں کی تعداد 54 بتائی گئی تھی۔ ساؤ سبسٹیاؤ کی میونسپلٹی نے 53 اموات ریکارڈ کیں۔ متاثرہ علاقوں سے 1730 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
برازیلین میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساؤ پالو کے گورنر ٹارسیسیو گومز ڈی فریٹاس نے متعدد بلدیات میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں خوفناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ساؤ پالو میں سیلاب پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
