سعودی عرب کی حکومت نے 11 مارچ کے دن کو ہر سال بطور ’یوم پرچم‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے حکم دیا ہے کہ مملکت کے قومی پرچم کے احترام کے لیے ہر سال 11 مارچ کو قومی پرچم کے دن کے طور پر منایا جائے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے مطابق 11 مارچ کا دن سعودی پرچم کے حوالے سے ایک خاص دن ہے۔
شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے حکم دیا ہے کہ اس دن قومی تہوار منایا جائے، جس دن سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعود نے جھنڈے کی منظوری دی تھی جس طرح آج ہم جانتے ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی پرچم کی قدر مملکت کی پوری تاریخ میں پھیلی ہوئی ہے جو 1139 ہجری 1727 عیسوی میں وجود میں آئی تھی۔
سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پرچم امن کا پیغام اور دین اسلام کی علامت ہے، جس کی بنیاد پر یہ مبارک ریاست ہے۔
واضح رہے کہ سبز سعودی پرچم میں تلوار کے اوپر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہو اور یہ دنیا کا واحد پرچم ہے جو کبھی بھی سر نگوں نہیں ہوتا۔
