Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان میں پاکستانی جرائم پیشہ گروہ گرفتار

یونان میں پانچ رکنی پاکستانی جرائم پیشہ گروہ و گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونانی دارالحکومت  ایتھنز میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے پاکستانی کھاریاں کے رہائشی میاں امجد اقبال کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں دو ٹرینوں میں تصادم، کم از کم 29 افراد ہلاک

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملواث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار گروہ کے کارندوں کا تعلق بھی  پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔

ملزمان نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں میاں امجد اقبال کو ان کی دکان کے اندر گھس کر بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ملزمان قتل بعد ایک بڑی رقم  لے کر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان نے زلزلہ متاثرین کے لیے اپنی سرحد بند کر دی

ملزمان پہلے بھی اس طرح کی وارداتیں کر چکے تھے۔یہ اتنے بےرحم تھے کہ واردات کے دوران بندے کو زخمی یا قتل کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔

ایتھنز پولیس نے ان کے نام اور تصاویر میڈیا پہ شائع کردیے ہیں تاکہ مزید افراد جن کے ساتھ یہ واردات کرچکے ہیں وہ پولیس سے رابطہ کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version