افغانستان میں دھماکے کے نتیجے میں صوبہ بلخ کے گورنر جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کے گورنر محمد داؤد مزمل اپنے دفتر میں ہونے والے ایک دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزار شریف میں واقع گورنر بلخ کےآفس میں دھماکے میں صوبے کے گورنر سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: کابل کے فوجی ایئرپورٹ کے باہر دھماکا
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔




















