Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صدر منتخب

چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے  صدر منتخب کرلیاگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق    نیشنل پیپلز کانگریس   کے اجلاس  میں  تقریباً 3 ہزار ممبران نے متفقہ  طور پر ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط

کمیونسٹ پارٹی کے  شی جن پنگ کو متفقہ طور پر مزید پانچ سال کے لیے عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شی جن پنگ کا تجدید نو کے حصول کے لیے اتحاد پر زور

انہوں نے چین کے بانی ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں