کینیڈا میں فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی شکایت پر مقامی اپارٹمنٹ گئے تھے۔ اپارٹمنٹ پہنچنے پر مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پولیس چیف نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی جبکہ اپارٹمنٹ میں موجود مددکی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔




















