Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خالصتان کا جھنڈا اٹھائے سکھ سڑک پر بھی موجود تھے۔

جھنڈا اتارنے کا واقعہ آج سینٹرل لندن میں انڈین ہائی کمیشن پر پیش آیا۔

بھارتی حکومت نے دلی میں تعینات برطانوی سفیر کو طلب کر لیا۔ بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگانے پر مودی حکومت کا برطانوی سفیر سے شدید احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب آج آسٹریلیا میں بھی خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں