Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 22 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں گزشتہ روز عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

تفصیلارت کے مطابق گزشتہ روز عسیر ریجن میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں مختلف ممالک کے اقامہ ہولڈر شہری سوار تھے۔

 بس میں آتشزدگی کے باعث موقعہ پر ہی 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے ، ہسپتال میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس میں سعودی اور دیگر غیر ملکی سوار تھے جو عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

 گورنر عسیر ریجن نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ہے اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version