سعودی عرب میں عید الفطر کس دن ہوگی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ فلکیات نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا، جمعرات 20 اپریل 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
شوال کا چاند 21 اپریل کو غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا اور 22 اپریل بروز ہفتہ یکم شوال کو عید الفطر منائی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات کو ہوگا۔
