عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی اور سرکاری شعبے کے لئے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ایک دن یوم عرفہ اور 3 دن عید کے شامل ہیں، یہ تعطیلات 9 سے 12 ذوالحج تک ہوں گی۔
عیسوی تقویم کے اعتبار سے یہ چھٹیاں منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک ہوں گے جس کے بعد اختتام ہفتہ کی دو چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کا حتمی اعلان یواے ای کی رویت ہلال کمیٹی جون کے وسط میں چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔




















