متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں یہ نئے قوانین یکم جولائی 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔
ان ضوابط میں ایسے ملازمین کے لیے تین دن کے ویک اینڈ کی اجازت دی گئی ہے جو کام کے دوران ہفتے میں چار دن روزانہ زیادہ سے زیادہ دس گھنٹے مکمل کرتے ہیں، اس کا کمپریسڈ ورکنگ ویک کا نام دیا گیا ہے۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومین ریسررسز اور یو اے ای کابینہ سے منظور شدہ ریموٹ ورک قانون میں بیان کردہ ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے ملازمین ملک کے اندر ایسے مقام سے اپنا کام انجام دیے ہیں جو آجر کے دفتر سے باہر ہے۔
اسی طرح ملازمین کو ملک سے باہر سے اگر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں تو اس کو یہ سہولت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ دور دراز ملازمت کرنے والوں کے لیے بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔




















