Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ مکرمہ میں ایک نئے میوزیم کا افتتاح

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ میں ایک نئے میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق  مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے میوزیم میں لائبریری بھی قائم کی گئی ہے جبکہ میوزیم میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی تاریخ کے حوالے سے نادر اشیاء رکھی گئی ہیں۔

میوزیم میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانے میں لکھے گئے قرآن پاک کے نسخے کے علاوہ سات نایاب نسخے بھی شامل ہیں۔

  امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے میوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے اسے تاریخ سے لگاؤ رکھنے والوں اور دیگر افراد کے  لیے ایک نادر تحفہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version