اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث بننے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے سیلابی ریلے سے لوگ گاڑیوں کی چھتوں اور درختوں پر چڑھ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔
طوفانی بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے میں گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ شمالی علاقوں میں کئی افراد ریلے میں بہہ گئے جن میں سے متعدد لاپتہ ہیں۔
میڈرڈ کا شمالی علاقہ غیر متوقع طور پر سب سے زیادہ متاثر رہا جبکہ بعض علاقوں میں صرف 10 منٹ کی بارش نے ہی تباہی مچا دی۔
شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔
