Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانس میں قیدیوں کے لیے موسیقی کی ورکشاپ کا انعقاد

پیرس: فرانس میں قیدیوں کے لیے موسیقی کی ورک شاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سینٹ کوینٹن حراستی مرکز میں قیدیوں کے لیے موسیقی کی ورک شاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ورکشاپ میں قیدیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ جازیوین  فیسٹیول کے موسیقاروں نے  قیدیوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انہیں میوزک کی تعلیم دی۔

اس موقع پر جیل میں موجود قیدیوں کا کہنا تھا کہ جیل میں جتنی زیادہ ایسی سر گرمیاں ہوں گی اتنا ہی اچھا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میوزک قیدیوں کے لیے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا محسوس ہورہی ہے ، میوزک سن کر ہمیں بہت مزا آیا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس میوزک ورکشاپ کا انعقاد قیدیوں کے لیے اس لیئے کیا گیا ہے کہ موسیقی دل کو نرم کرتی ہے اور ثقافت کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

متعلقہ خبریں