Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے خوش خبری

ریاض: سعودی عرب نے قطر، اومان، کویت، بحرین اور امارات سمیت سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے عمرہ کھول دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی ممالک سمیت سعودی شہری اور رہائشی بھی عمرہ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

عمرہ زائرین اب نسوک یا توکلنا موبائل ایپ کے ذریعے ضروری اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب کے وزارت حج وعمرہ نے منگل کو مملکت اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے عمرہ کے اجازت نامے جاری کرنا شروع کردیے ہیں جو عمرہ سیزن کے باضابطہ آغاز کے مو قع پر جاری کئے جا رہے ہیں۔

سعودی شہری اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ جی سی سی ممالک کے زائرین اب نسوک یا توکلنا موبائل ایپ کے ذریعے ضروری اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version