Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ

جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں 2022ء کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بات جرمنی میں جرائم کی تحقیقات کرنے والی وفاقی پولیس کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

جرائم کی تحقیقات کرنے والی وفاقی پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر میں گھریلو تشدد کے 2 لاکھ 40 ہزار 547 واقعات رجسٹر کیے گئے۔ یہ تعداد اس سے ایک برس پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ تھی۔

جرمنی میں پولیس کو رپورٹ کیے جانے والے گھریلو تشدد کے واقعات میں گزشتہ پانچ سال سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 حکام کے مطابق اب بھی ایسے بہت سے جرائم رپورٹ نہیں کیے جاتے جس کی وجہ متاثرہ افراد کی شرمندگی سے بچنے کی کوشش ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version