امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ میکرواکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصدادی بحالی کے لیے پاکستان کام جاری رکھے۔
We stand by the Pakistani people during these hard times and welcome the International Monetary Fund's approval of a program to support Pakistan. We urge Pakistan to continue working with @IMFNews toward macroeconomic reforms and sustainable economic recovery.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) July 13, 2023
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے جس میں 1.2 بلین ڈالر جاری کر دیے گئے ہیں۔




















